حکام بوڑھے پنشنرز کی قطاروں کا نوٹس لیں 

May 07, 2021

مکرمی : ضعیف العمر پنشنرز کو آخری عمر میں  خوار کرنا صریحا نا انصافی ہے۔ علامہ اقبال کالونی   راولپنڈی کینٹکے پاکستان پوسٹ آفس میں بوڑھے پنشنرز سے ناروا سلوک دیکھ کر دلی دکھ ہوتا ہے ۔اوپر سے لائن میں لگے بوڑھے پنشنرز کو دیکھ کر عملے نے پوسٹ  آفس کا شٹر ڈاون کیا ہے تاکہ بوڑھے پنشنرز کو مزید گھنٹوں انتظار کرنا پڑے ۔ ہم  متعلقہ اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ضعیف العمر افراد کے لئے پنشن کا حصول آسان بنوائیں اور انہیں لائن میں کھڑا کرنے اور خوار ہونے سے بچائیں
 ( راجہ غلام ربانی جنجوعہ ،وائس چیئرمین امن کمیٹی راولپنڈی  )

مزیدخبریں