مکرمی : صادق مسیح فرانس کالونی سیکٹر ایف سیون فور کا رہائشی سرکاری ہاسپٹل میں بطور فراش نوکری کرتا ہے۔ چار سال پہلے اسکی بیوی بیمار تھی۔ اس نے ایک شخص سے ایک لاکھ تیس ہزار روپے قرضہ لیا۔ چار سال سے بزریعہ اقساط اس کو اب تک سات لاکھ تک واپس دے چکا ہے ۔ اس نے قرض کے بدلے تین خالی چیک پر دستخط کروا لیے تھے۔اب وہ دھمکی دے رہا ہے کہ اگر تم نے مذید پیسے نہ دیے تو میں تمھیں اغوا کرا لوں گا اور چیک ڈس آنر کروا کر سرکاری نوکری بھی فارغ کروا دوں گا اور گھر پر بھی قبضہ کر لونگا وہ مسلسل بلیک میل کر رہا ہے ۔ آئی جی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد غریب محنت کش کی سرپرستی کریں
( چوہدری منصور رندھاوا، وائس چیئرمین فار جسٹس ڈائریکٹر 03013001443