ویکیسن وافر مقدار میں موجود، شیڈول افراد بروقت ویکسین لگوائیں، رانا صفدر

  اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)ڈی جی ہیلتھ رانا صفدر نے کہا کہ پاکستان میں وافر مقدار میں ویکیسن موجود ہے، اس وقت 40 سال تک شہریوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ ویکسین کیلئے شیڈول افراد بروقت ویکسین لگوائیں۔ ویکسین کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا، عوام کو معیاری ویکسین لگائی جائے گی، عوام سے اپیل ہے کہ ویکسین کیلئے رجسٹرڈ کروائیں۔جمعرات کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)میں ڈی جی ہیلتھ رانا صفدر اور سی ای  او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ڈریپ عاصم رئوف نے بریفنگ دی۔ڈی جی ہیلتھ نے کہا کہ انسداد کورونا ویکسین کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا ،عوام کو معیاری ویکسین لگائی جائے گی،پاکستان میں وافر مقدار میں ویکسین موجود ہے، کمرشل ادارے ویکسین منوا سکتے ہیں شرائط پوری کریں تو حکومت اور ڈریپ ترجیحی بنیادوں پر ویکسین کی امپورٹ کی اجازت دے گی، اس وقت 40سال تک شہریوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ قواعد و ضوابط پورے کرنے کے بعد 24 گھنٹوں میں این او سی دے دیا جائے گا۔ویکیسن کے لیے شیڈول افراد بروقت ویکیسن لگوائیں ،اس موقع پرڈریپ کے سی ای سی او عاصم رئوف نے کہا ہے کہ کمرشل ادارے ویکسین منوا سکتے ہیں شرائط پوری کریں تو حکومت اور ڈریپ ترجیحی بنیادوں پر ویکسین کی امپورٹ کی اجازت دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وافر مقدار میں ویکسین موجود ہے ،عوام سے اپیل ہے کہ ویکسین کے لئے رجسٹریشن کرائیں۔ عاصم روف نے کہا کہ نجی ہسپتال اپنے استعمال اور ملازمین کیلئے ویکسین منگوا سکتے ہیں،کوئی ادارہ عطیہ کرنے کے طور بھی ویکسین منگوا سکتا ہے۔ ایمرجنسی میں بھی ویکسین کی درآمد کی اجازت دی جا رہی ہے،نجی ہسپتال ویکیسن منگوا سکتے ہیں ،نجی ہسپتال نان کمرشل ہو گا ۔

ای پیپر دی نیشن