اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدرپاکستان آصف علی ذرداری اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی وغیرہ کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں ایک گواہ کا بیان قلمبند کرلیاگیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عرفان بھولا، وکلا صفائی جمشیدملک اور ریاض راجپر عدالت پیش ہوئے، اس موقع پر آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی، عبدالغنی مجیداور انور مجید کی طرف سے ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواستیں دی گئیں جنہیں عدالت نے منظور کرلیا، دوران سماعت گواہ محمد خرم اسلم کا بیان قلمبند کیاگیاجس کے مکمل ہوجانے پر عدالت نے آئندہ سماعت پرگواہ مشتاق احمد کو بیان قلمبندکرانے جبکہ کلیم احمد اور محمد احمد کو جرح کیلئے طکب کرتے ہوئے سماعت27مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔
زرادری ،گیلانی ودیگر کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس میں ایک گواہ کا بیان قلمبند
May 07, 2021