اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت توانائی سے متعلقہ اداروں کی نجکاری کے منصوبہ کے حوالہ سے بین الوزارتی اجلاس وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت توانائی (انرجی) سے متعلقہ اداروں کی نجکاری کے منصوبہ کے حوالہ سے بین الوزارتی اجلاس کا انعقاد ہوا۔ وزارت نجکاری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پاور تابش گوہر، سیکرٹری نجکاری حسن ناصر جامی اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی، نندی پور اور گدو پاور پلانٹس کی نجکاری بارے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان پٹرولیم اور ماڑی گیس کمپنی کے حصص کی فروخت کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔بین الوزارتی اجلاس کے دوران انرجی سے متعلق اداروں کی نجکاری کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے بارے میں مختلف طریقہ کار پر بھی غور کیا گیا اور تمام متعلقہ معاملات و مسائل کے جلد حل کیلئے بین الوزارتی کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا کہ انرجی سے متعلق اداروں کی کامیاب نجکاری کیلئے قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔محمد میاں سومرو نے کہا کہ نندی پور پاور پلانٹ اور نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کی نجکاری حتمی مراحل میں ہے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت پاکستان اسٹیل ملز بحالی منصوبہ بارے ہفتہ وار جائزہ اجلاس کا بھی انعقاد ہوا۔
نندی پور اور نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کی نجکاری حتمی مراحل میں ہے، میاں سومرو
May 07, 2021