اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)سابق چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) نے دونوں ممالک کی پہلے سے ہی مضبوط اعلی سطحی دوستی کو مزید مستحکم کیا ہے ، پیک پاکستان کے بنیادی ڈھانچے اور پاور سیکٹرمیں نمایاں بہتری لا یا ہے، اس سے دوستی کو مزید تقویت ملی ، دوستی کی جڑیں بہت گہری اور مضبوط ہیں،سی پیک غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی راغب کر ر ہا ہے،سعودی عرب اور قطر کے غیر ملکی سرمایہ کار سی پیک کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس کے متعدد پہلو ہیں ہمارے درمیان ایک محبت کا رشتہ رہا ہے جس کو ہم عالمی سطح پر اور س کے علاوہ بھی پاکستان کیلئے چین کا کردار دیکھتے ہیں۔ ہارون شریف نے نے اپنے زمانہ طالبعلمی کو یاد کرتے ہوئے کہا میری پہلی یاداشت چین پاکستان دوستی تھی۔ شریف نے کہا سی پیک کے تحت ہونے والی سماجی و معاشی پیشرفت کے ساتھ ساتھ پاکستا ن اور چینی عوام کے درمیان باہمی روابط میں بھی اضافہ ہوا ہے ، جو روایتی طریقوں سے ہٹ کر کئی زاویوں سے لوگوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے میں بہت مدد دیتا ہے۔ سی ای این کے مطابق شریف نے مزید کہا حقیقی لوگوں کی شراکت تب ہوگی جب وہ ایک دوسرے کی زبان اور ثقافت کو سمجھیں گے۔ چونکہ چینی یونیورسٹیاں پہلے ہی پاکستانی طلبا کو راغب کررہی ہیں ، دو یا چار سالہ تعلیم سے انھیں چینی ثقافت اور لوگوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ سمجھنے میں مدد ملی۔ شریف نے مشترکہ یونیورسٹیاں کھول کر نالج کوریڈور بنانے کا مشورہ دیا۔ چینی فیکلٹی کو پاکستان آنا چاہئے۔ اس طرح سے لوگوں کے درمیان باہمی روابط بڑھ جائیں گے۔
سی پیک پاک چین مخلصانہ دوستی کو مزید مستحکم کرنے کا مظہر ہے ،ہارون شریف
May 07, 2021