ریاستی انتخابات، یو پی پنچائت الیکشن کے نتائج سے بی جے پی میں تشویش 

اسلام آباد ( عبداللہ شاد ) مغربی بنگال میں سرکار بنانے کی کوشش کرن والے بی جے پی کے پائوں اترپردیش سے بھی بری طرح اکھڑتے جا رہے ہیں۔ اترپردیش کے تازہ ترین پنچائتی انتخابات میں یوگی ادتیہ ناتھ کو منہ کی کھانی پڑی ہے، ایودھیا، کاشی اور متھرا کو بی جے پی کا گڑھ سمجھا جاتا تھا، یوگی ادتیہ ناتھ کے آبائی حلقے گورکھپور، مودی کے گڑھ بنارس میں سماج وادی پارٹی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو واضح شکست دی۔ سماج وادی پارٹی نے اترپردیش کی سیاست میں بھرپور طریقے سے کم بیک کیا ہے اور بہوجن سماج پارٹی بھی اپنی مقبولیت میں دوبارہ اضافہ کرا رہی ہے۔ کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی مقبولیت کو بری طرح ٹھیس پہنچائی ہے۔ آنے والے چند روز میں بھارت پاکستان کیخلاف اشتعال انگیزی کا مرتکب ہو کر ہندوستانی عوام کا دھیان اصل مسائل سے ہٹانے کی کوشش کر سکتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن