سابقہ حکمرانوں کی ناقص منصوبہ بندی سے ماحولیاتی آلودگی بڑھی: منعم ضیاء

جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری منعم ضیاء سندھو نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی میں شدید اضافہ سابق حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے سابقہ حکمرانوں کی ناقص منصوبہ بندی سے ماحولیاتی آلودگی بڑھی موجودہ حکومت نہ صرف پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ رکھتی ہے بلکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے حکومتی اقدامات کو پوری دنیا میں سراہا گیا ہے، اپنے ایک بیان میں چوہدری منعم ضیاء سندھو نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پونے تین برس کے دوران لاہو رمیں ملک میں لاکھوں پودے لگائے جو چند برس میں قدآور درخت بن جائیں گے جس سے ماحولیاتی آلودگی کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور آلودگی میں کمی آئے گی،انہوں نے کہاکہ سابق ادوار میں قدرتی حسن کو تباہ و برباد کیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن