مسلمانوں کی رسوائی کی بنیادی وجہ قرآن و سنت سے روگردانی ہے: اکبر نقشبندی

May 07, 2021

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کی رسوائی کی بنیادی وجہ قرآن و سنت سے روگردانی ہے،رمضان المبارک کے بعد بھی اطاعت الٰہی کا جذبہ زندہ رکھنا ہوگا،روزہ خوروں کو عید کے دن سوائے ندامت کے کچھ میسر نہیں ہوگاان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری محمد عرفان مہر منڈی والے کی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ محمد عثمان مہر،حافظ محمدعمر عثمان،حافظ محمد عمران مہر،محمد لقمان مہر،چوہدری محمد عدنان مہر،حاجی امان اللہ مہر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں