شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما میاں خالد جاوید نے کہا کہ رمضان بازاروں میں چینی اور بنکوں میںکیش لینے کیلئے لمبی قطاروں میں کھڑے عوام کی بے بسی پر حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے اور کرونا ایس او پیز پر عمل کرانے میں ناکام ہوگئی ہے عوام کو بدحالی کی دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے نالائق حکمران مسائل میں کمی کی بجائے ان میں بدستور اضافہ کررہے ہیں، اپنے ایک بیان میں میاں خالد جاوید نے کہا کہ حکومت نے ملک کو عالمی اداروں کے سپرد کردیا ہے آئی ایم ایف کے پاس جانے پر خود کشی کرنے والوں نے ناصرف آئی ایم ایف کے پاس گئے بلکہ ان کی عوام دشمن شرائط کو مان بھی رہے ہیں پٹرولیم ،بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے سے لوگ خودکشیوں کر رہے ہیں ۔