لاہور (سٹاف رپورٹر) ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان نیحکومت سے بروقت نیا سمسٹر شروع کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ سمسٹر خزاں میں مزید تاخیر سے طلبا کی تعلیم کا ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمان نے حکومت کو خط ارسال کردیا۔خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومتی فیصلہ سے طلبہ کو ان کے تعلیمی سفر میں خلل ڈالنے اور ان میں مزید ذہنی تناؤ پیدا ہونے کے معاملے میں ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن نے خط میں کہا کہ ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان پچاسی نجی شعبے کی یونیورسٹیوں کی ایک منتخب نمائندہ تنظیم ہے ،جس میں اکتیس علاقائی کیمپس ہیں جن میں چالیس فیصد سے زیادہ طلبہ پورے پاکستان میں اعلی تعلیم کے شعبے میں ہیں، دوسرے شعبوں کی طرح کرونا کی جاری تیسری لہر نے تعلیم کے شعبے کو بری طرح متاثر کیا ہے،خزاں سمسٹر برائے سال دو ہزار اکیس کے آغاز میں تاخیر سے طلبہ اور تعلیمی اداروں کا ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔ چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن نے خط میں مزید کہا کہ نجی شعبے کی یونیورسٹیوں کا پہلے سے پریشان حال مالی نظام تباہ ہونے والا ہے۔