بھارتی فوج کی قید میں حریت رہنما کی شہادت افسوس ناک ہے :شازیہ میر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کی ضلعی جنرل سیکر ٹر ی شازیہ میر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی قید میں حریت راہنما اشرف صحرائی کی شہادت کا واقعہ افسوس ناک ہے بھارت کشمیر یوں کو غلامی میں رکھنے کے لئے ان کی جان، مال اور عزت کے ساتھ کھیل رہا ہے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام عالم کی بے حسی قابل مذمت ہے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے کشمیریوں کو ان کی منزل سے دور کیا عمران خان کا بھارتی الیکشن سے قبل مودی جیسے انتہا پسند ہندو سے مقبوضہ کشمیر بارے تو قعات قائم کرنا آج تک سب کے لئے باعث تعجب ہے ۔

ای پیپر دی نیشن