اوٹاوا (آئی این پی ) کینیڈا نے ملک میں بارہ برس سے زیادہ عمر کے بچوں کو کوویڈ ویکسین لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ اوٹاوا میں وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ امریکا میں تقریبا دو ہزار بچوں اور نوعمر افراد کے کلینیکل مطالعے سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار سے ثابت ہوا ہے کہ یہ ویکسین بچوں کے لیے اتنی ہی محفوظ ہے جتنی کہ بالغاں کے لیے۔ کینیڈا دنیا کا ایسا پہلا ملک ہے جہاں بچوں کو امریکی دواساز کمپنی فائزر اور جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کی تیارکردہ کرونا ویکسین کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔
کینیڈا میں بچوں کو کوویڈ 19ویکسین لگانے کی منظوری دے دی گئی
May 07, 2021