لندن (این این آئی )برطانوی شاہی خاندان کی چھوٹی بہو میگھن مرکل نے بچوں کے لیے کتاب لکھی ہے تاہم ناقدین نے ان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے یہ خود نہیں لکھی بلکہ دوسری کتاب کا آئیڈیا چرایا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث چِھڑ گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق دی بینچ کے نام سے میگھن مرکل کی کتاب اگلے ماہ جون میں باضابطہ شائع ہوگی۔ناقدین کا کہنا تھا کہ میگھن کی کتاب 2018 میں شائع ہونے والی کتاب دی بوائے آن دی بیچ کی ہو بہو نقل ہے۔دلچسپ بات ہے کہ دی بوائے آن دی بینچ کی مصنفہ خود میگھن کا دفاع کر رہی ہیں۔
میگھن پر کہانیوں کی کتاب کا آئیڈیا چرانے کا الزام
May 07, 2021