لاہور( اپنے نامہ نگار سے )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے شیر،چیتے سمیت دیگر جنگلی جانوروں کو گھر میں پالنے کے اقدام کیخلاف کیس پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔عدالت نے سیکرٹری وائلڈ لائف کو آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ لاہور ہائی ورٹ کے روبرو درخواست ایڈووکیٹ ابوذر نیازی نے دائر کی جس میں کہا گیا کہ جنگلی جانوروں کے ساتھ گھروں میں ناروا سلوک کیاجاتا ہے۔ وائلڈ لائف ایکٹ 1974کا سیکشن 12آئین سے متصادم ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ جنگلی جانوروں کو گھروں میں پالنے سے متعلق قانون کو کالعدم قرار دے۔