لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نے کروناء ایس او پیز کی خلاف ورزی پرگزشتہ ایک ماہ 9 روز کے دوران 3767 مقدمات درج کر لئے ہیں۔بغیرماسک گھومنے پر 2234 جبکہ حکومتی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 1533 مقدمات درج کئے گئے۔گذشتہ روز 148مقدمات، ماسک پہننے کی پابندی کی خلاف ورزی پر 82 جبکہ حکومتی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد نہ کرنے پر 66 مقدمات درج کئے گئے۔