لاہور(نامہ نگار)گجرپورہ کے علاقے کرول گھاٹی میں ایک کیمیکل گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ پر قابو پانے کے دوران گودام کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 8 ریسکیو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کیمطابق گجر پورہ کے علاقے کرول گھاٹی بندروڈ پر واقع ایک کیمیکل گودام میں گزشتہ روزاچانک آگ بھڑک اٹھی۔ گودام میں کیمیکل پڑا ہوا تھا جس وجہ سے آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو لپیٹ میں لے لیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیوں شروع کردیں۔آگ بجھانے کے دوران گودام کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 8 ریسکیواہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔جن میں سے 5 زخمی اہلکاروں کو موقع پر طبی کیلئے فراہم کر دی گئی جبکہ تین شدیدزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ریسکیو 1122 نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔جب آگ لگی،تو گودام میں کوئی موجود نہ تھا۔ لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہو گیا ہے۔ریسکیو ترجمان کے مطابق گودام کی چھت گرنے سے زخمی ہونے والے ریسکیو اہلکاروں میں ایک سیفٹی آفیسر اور7فائر فائٹرز شامل ہیں۔فیکٹری میں انتہائی آگ پکڑنے والا موادموجودتھا۔فائر آپریشن میں 12وہیکلزاور 40 ریسکیور نے حصہ لیا۔ فائر آپریشن کے دوران کمزور بلڈنگ گر گئی۔بلڈنگ گرنے سے ریسکیو کے 8 فائر فائٹرز زخمی ہو گے۔3 ریسکیور زیادہ زخمی ہیں مگر ان کی حالت خطرے سے باہرہے۔