مترو (نامہ نگار )محکمہ انہار لوئر ویسٹرن بارٹھینگی عملے کی ملی بھگت ٗ نہری پانی چوری ہونے لگا۔ نہروں 9ایل ،11ایل ،7 آر , چھوٹے راجبائوں پردن دیہاڑے پائپ چلنے لگے۔پہلے ایس ڈی او افتخارحسین شاہ کا تبادلہ ہوتے ہی پانی چوری کاسلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔ نہروں 9ایل، 11ایل , 7 آر اور راجباہ ون ایل ٹن ایل لنڈو مائینر پر شرعام دن دیہاڑے نہری پانی چوری ہونے لگا ۔سب انجینئر ز نے مبینہ نہروں پر منادی کروا دی اور 10انچ سے لیکر 12 انچ تک بڑے پائپ کا ریٹ 1000روپے فی گھنٹہ مقرر کر دیا جب پانی چوروں کو یہ خبر ملی کہ پہلے ایس ڈی او افتخارحسین شاہ نے سب ڈویژن وانوالہ کا اضافی چارج چھوڑ دیا۔ ٹیل کے کاشتکاروںنے حکام سے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی طور پر نہری پانی کی چوری کروانے والے عملے کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
انہار لوئر ویسٹرن بارٹھینگی عملے کی ملی بھگت ٗ نہری پانی چوری ہونے لگا
May 07, 2021