میلسی(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی زاہد نواز مروت نے کہا ہے کہ کورونا کی موجودہ بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ایس او پیز کی پابندی یقینی بنائیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے معاملات سر انجام دیں پولیس عوام کے جان و مال کی محافظ ہے اور شہریوں کیخلاف ایس او پیز کی خلاف ورزی پر درج ہونے والے مقدمات قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کیلئے درج کیئے جا رہے ہیں تا ہم اس صورتحال پر ہمیں بھی دیگر طبقات کی طرح تشویش ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلسی پریس کلب کے صدر عزیز اللہ شاہ طاہر کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ عید کے ایام اور سرکاری چھٹیوں کے دوران حکومت کی ہدایت کے مطابق لاک ڈائون کو یقینی بنایا جائیگا ضلع بھر کے تمام تفریحی پارکس بند رہیں گے اور پبلک مقامات پر بھی آنے جانے پر مکمل پابندی ہو گی۔ وفد میں جنرل سیکرٹری سید نوید الحسن قطبی، محمد اسلم خان یوسفزئی، ابرار احمد انصاری اور دیگر شامل تھے۔
بد ترین صورتحال میں سماجی فاصلہ برقرار رکھیں :زاہد نواز مروت
May 07, 2021