سی پی او   منیر مسعود مارتھ کی اہل تشیع اکابرین   کے  وفدسے میٹنگ

ملتان (کرائم رپورٹر )سٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ نے سی پی او آفس میں ملتان کے اہل تشیع کے اکابرین کے ساتھ میٹنگ کی۔میٹنگ میں یوم القدس اور کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔سی پی او ملتان نے کہا کہ آپ پولیس کے ساتھ مل کر امن و امان قائم کرنے میں ہمیشہ اپنا اہم کردار ادا کرتے آئے ہیں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں انتہائی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے  سی پی او ملتان نے وفد سے کہا کہ کورونا ایس او پیز اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کر کے کورونا جیسی خطرناک وباء سے بچا جا سکتا ہے اہل تشیع  اکابرین کی طرف سے اس موقع حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...