راولپنڈی(جنرل رپورٹر) امیرجماعت اسلامی پنجاب وصوبائی صد ر ملی یکجہتی کونسل ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ فلسطینی قوم اور ان کاہربچہ قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی آزادی کیلئے پرعزم اور برسرپیکارہے ،جمعتہ الوداع اور یوم القدس کے موقع پر علمائے کرام ،خطیب وذاکر حضرات جمعہ کے اجتماعات میں القد س وکشمیرکی آزادی،یورپی یونین کی قرارداد سمیت ناموس رسالت ﷺقوانین کے خلا ف دیگر سازشوں اورپاکستان کے نصاب تعلیم کو سیکولربنانے کے دوررس منفی نتائج کے بارے میں قوم کوآگاہی دیں ، ان خیالات کااظہارانھوں نے تقریب تکمیل قرآن اورویڈیولنک پر منعقدہ صوبائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
فلسطینی قوم اور ان کاہربچہ مسجد اقصیٰ کی آزادی کیلئے پرعزم اور برسرپیکارہے،ڈاکٹرطارق سلیم
May 07, 2021