چوک بوہڑ گیٹ جوہڑ میں تبدیل، ٹریفک جام، تاجروں کا شدید احتجاج

May 07, 2021

 ملتان ( سپیشل رپورٹر) ملتان شہر کا معروف و مصروف ترین چوک بوہڑ گیٹ جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا راہ گیروں دکاندارون اور ٹریفک نظام درہم برہم ہو گیا واسا میونسپل کارپوریشن خود کو زمہ داریوں سے مبرا سمجھنے لگے تاجروں کا احتجاج مسئلہ کے جلد حل کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق بوہڑ گیٹ ملتان کا اہم اور مصروف ترین چوک ہے جس کی ڈیرہ اڈہ آنے والی سڑک پر گزشتہ کئی روز سے گٹر ابل رہے ہیں کھڑے پانی نے گزرنا محال کر دیا ہے نمازیوں اور پیدل چلنے والوں کو دشواریو ں کا سامنا ہے جبکہ چوک پہلے ہی شدید ٹریفک بہاؤ کی وجہ سے اکثر بلاک رہتا ہے کھڑے پانی نے مزید مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے تاجروں اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر ملتان اور ایم ڈی واسا سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد اس مسئلہ کا دیرپا اور بہتر حل نکالا جائے ۔

مزیدخبریں