سادھوکے: ڈی ڈی او ایچ کا ڈسپنسری پرچھاپہ،ایک جعلی ڈاکٹر گرفتار‘دوسرافرار

May 07, 2021

سادھوکے (نامہ نگار) ڈی ڈی او ایچ کا ڈسپنسری پرچھاپہ،ایک جعلی ڈاکٹر کو پکڑ لیا جبکہ دوسرا ایم بی بی ایس ڈاکٹر فرارہوگیا موقع سے بھاری جعلی ادویات بھی برآمد،بتایاگیاہے کہ انڈر میٹرک اقبال اور شرافت نے جمال ڈسپنسری کے نام سے کلینک بنایا ہواہے  جعلی ایم بی بی ایس ڈاکٹر بن کر سادہ لوح مریضوں سے پانچ سو سے ایک ہزارروپے فیس وصول کرکے ان کو ادویات دیتے ہیں اطلاع ملنے پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ارشدعلی ورک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا تو ملزم شرافت موقع سے چکمہ دیکر فرار ہوگیا  جبکہ اقبال موقع سے پکڑ اگیا جبکہ ہیلتھ ٹیم نے موقع سے جعلی ادویات بھی قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں