گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ نے شجرکاری مہم کے تحت ساڑھے 4 لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ مقرر کردیا ٹارگٹ پورا کرنے کے لیئے آج سے ضلع بھر میں افسران ،اساتذہ اور طلبہ و طالبات شجرکاری مہم میں حصہ لیں گے تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق ایجوکیشن اتھارٹی نے ضلع گوجرانوالہ میں ساڑھے چار لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے جس کے لیئے افسران، سربراہان اور اساتذہ کو خصوصی ھدایات جاری کی گئیں ہیں۔ شجرکاری مہم میں ہر تحصیل سے 10 ہزار لڑکے اور 10 ہزار لڑکیاں شامل ہوں گی تمام طلبہ و طالبات 1-1 پودا لگائیں گے پودے لگانے کے لیئے طلبہ منتخب کردہ سائٹ رتہ جھال پل سے لے کر فیروز والا پل تک پودے لگائیں گے شجرکاری مہم کے تحت 10 بجے پودے لگا دیئے جائیں گے شجرکاری مہم میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے افسران حصہ لیں گے اس سلسلہ میں ڈپٹی ڈی ای او اختر حسین نے بتایا ہے کہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے اور مطلوبہ ٹارگٹ کے حصول کے لیئے تمام انتظامات مکمل ہیں۔
ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ نے سکولوںکو4لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقررکردیا
May 07, 2021