پڈعیدن(نامہ نگار) نواحی علاقہ پھل کے گاؤں صادق لغاری میں کوسہ اور لغاری برادری میں زرعی زمین 2ایکڑ پانچ ویسا پر گزشتہ پانچ سال سے تنازعہ چلا آ رہا تھا جو شیشن کورٹ نوشہرو فیروز میں زیرے سماعت تھا جس کا شیشن جج قمر الدین عباسی نے فیصلہ زمین کے اصل مالک رانجھو لغاری کے حق میں سنایا،اور قبضہ ختم کرانے کا حکم دیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے مختیار کار نوشہرو فیروز عبدالحفیظ میمن ایس ایچ او پھل محمد اسلم سومرو،پٹواری کاشف پنھور، نے پولیس نفری کے ہمراہ گاؤں صادق لغاری پہنچ کر مزکورہ زمین دو ایکڑ پانچ ویسا کوسہ برادری سے قبضہ ختم کرایا ،اس موقع پر مختیار کار نوشہرو فیروز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم پر مزکورہ قبضہ ختم کراکر اصل مالک رانجھو لغاری کے حوالے کردی گئی ہے،جبکہ زمین کے اصل مالک رانجھو لغاری نے میڈیا کو بتایا کہ میں بہت غریب محنت کش ہوں میری زرعی زمین پر گزشتہ پانچ سال سے بلاوجہ کوسہ برادری نے قبضہ کیا ہو تھا میں عدالت عالیہ کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے حق کا فیصلہ کیا۔
پڈعیدن ،عدالت نے 5سالہ زمین کاتنازعہ حل کردیا
May 07, 2021