ناروے ، امریکہ اور ڈنمارک میں موجود مخےر افراد کی مدد سے پاکستان میں سحری اور افطاری کا اہتمام

 حافظ ایم اسلم حق

(اوسلو، ناروے )

سہارا ویلفیئر فاو نڈیشن ناروے کی جانب سے خاموشی کے ساتھ خوددار اور سفید پوش لوگوں کو رات کے اندھیرے میں رمضان پیکج فراہم کیا جارہا ہے

ّآج رمضان المبارک کا آخری جمعہ ہے ،جسے جمعتہ الوداع کے طور پر مناےا جا تا ہے ۔اس موقع پر نا صرف عالم اسلام بلکہ  جہاں جہاں پاکستانی مقیم ہے اللہ تعالی کے حضور دعائیں مانگتے ہیں ،کہ رمضان کا تیسرا عشرہ ہے  اور کرونا وبا کی وجہ سے سب احتیا طی تدابیر اختیار کر تے ہوئے پاکستان میں عید کی خریداری بھی کر رہے ہیں ۔اس رمضان المبارک میں ،میں نے پاکستان کا دورہ بھی کےا تھا ،اللّٰہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہیں کہ جس کی دی ہوئی توفیق سے الحمداللہ وطن کے مختلف مقامات پر سہارا ویلفیئر فاونڈیشن ناروے کی جانب سے سحری اور افطاری کے لیے مختلف مقامات پر کیمپس لگائے گئے ، ان میںلوگ سحری اور افطاری لےکر جاتے ہیں اس کے علاو¿ہ دوسرے CAMPS میں بیٹھا کر دوسو افراد کو سحری اور افطاری عزت و وقار کے ساتھ کروائی جاتی ہے روزانہ کی بنیاد پر اور یہ سلسلہ آخری روزے تک جاری اور ساری رہے گا انشاء اللہ۔ اس کارخیر میں حصہ لینے والے بیٹا ، بیٹیوں ، بہن ، بھائیوں کا متعلقین وابستگان کا بےحد شکریہ ادا کرتے ہیں جو ناروے ، امریکہ اور ڈنمارک میں موجود ہیں جن کی مددہ سے مختلف علاقوں میں سحری اور افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کارخیر کا ا جر عظیم ان سب کو عطاءفرمائیں گے جنہوں نے لاک ڈاون کے باوجو دکھی انسانیت کے لیے سہارا ویلفیئر فاونڈیشن اوسلو ناروے کا ساتھ دے رہے ہیں۔اس رمضان میں سہارا ویلفیئر فاونڈیشن ناروے خواجہ سراوں (Transgenders) کے لیے افطاری کا اہتمام کیا گیا جس میں لاہور کے مختلف علاقوں سے خواجہ سراوں (Transgenders) نے شرکت کی الحمداللہ اور سہارا ویلفیئر فاونڈیشن ناروے کی جانب سے انہیں رمضان فوڈ پیکج بھی فراہم کیاگیا اور سہارا ویلفیئر فاونڈیشن ناروے نے ان سے وعدہ کیا کہ جلد ہی انکے روزگار کا انتظام کیا جائے گا انشاء اللہ۔
اللّٰہ رب العزت کا بے تحاشہ شکر ادا کرتے ہیں کہ جس کی دی ہوئی توفیق سے سہارا ویلفیئر فاونڈیشن ناروے نے رمضان المبارک 2021 کا فوڈ پیکج سحری اور افطاری کئی جگہوں پر بھی شروع کیا ، جس میں ٹیک آوے کا پوائنٹ الگ ہے اور سحری اور افطاری باعزت طریقے سے بیٹھ کے کھانے کا الگ بندوبست ہے اور الحمداللہ سہارا ویلفیئر فاونڈیشن ناروے کی جانب سے اس پروگرام جس میں خاموشی کے ساتھ خوددار لوگوں کو اور سفید پوش لوگوں کو رات کے اندھیرے میں رمضان پیکج فراہم کیا جارہا ہے اور یہ سلسلہ پورے رمضان جاری رہے گا ۔ سہارا ویلفیئر فاونڈیشن ناروے اس سلسلے میں کام کر کر تی رہے گی ۔

ای پیپر دی نیشن