چین نے نئے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس لانچ کردیئے

چین نے جنوب مغربی صوبہ سیچھوآن میں شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز سے جمعہ کے روز ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ گروہ کامیابی سے مدار میں بھیج دیا ہے۔یا گان-30خاندان سے تعلق رکھنے والے سیٹلائٹس کو بیجنگ وقت کے مطابق رات2بج کر11منٹ پر لانگ مارچ-2سی کیریئر راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا۔سیٹلائٹس برقی مقناطیسیت ماحولیات کا پتہ لگانے اور متعلقہ ٹیکنالوجی کے ٹیسٹس کیلئے استعمال کئے جا ئیں گے۔اس پر تیان چھی ستاروں کے جھرمٹ سے متعلق سیٹلائٹ بھی سوار تھا، تیان چھی-12سیٹلائٹ ڈیٹا اکٹھا کرنے اور اس کی ترسیل کیلئے استعمال ہوگا۔یہ لانگ مارچ راکٹ کے سلسلے کا369واں مشن تھا۔

ای پیپر دی نیشن