ہرارے دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کی زمبابوے کے خلاف بیٹنگ جاری

May 07, 2021 | 16:32

ویب ڈیسک

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں شاہینوں کی بیٹنگ جاری ہے۔

ٹاس کی جیت پاکستان کے حصے میں آئی جس پر کپتان بابر اعظم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز عمران بٹ اور عابد علی کریز پر آئے تاہم ان کی شراکت داری زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی اور عمران محض 2 رنز پر نگاروا کی گیند پر تریپانو کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ اظہر علی میدان میں اترے تو رن ریٹ میں اضافہ ہوا، انہوں نے 3 چوکوں کی مدد سے مجموعی سکور 41 تک پہنچایا جبکہ عابد نے بھی 2 باونڈری شاٹس کے ذریعے ان کا ساتھ دیا۔

پاکستانی ٹیم میں فہیم اشرف کی جگہ تابش خان کو شامل کیا گیا ہے جبکہ میزبان ٹیم کے کپتان میچ سے باہر ہو گئے۔ زمبابوے بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ کپتان انجری کے باعث میچ کیلئے دستیاب نہیں۔شان ولیمز انجری سے چھٹکارا نہیں حاصل نہیں کر سکے اور وہ مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں اسی بنا پر وہ میچ کا حصہ نہیں ہوں گے ۔ ولیمز کی عدم موجودگی کے باعث برینڈن ٹیلر پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ میں کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں