اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کر دی۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔ بجلی کی قیمت مارچ کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بڑھائی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قیمت میں اضافے سے صارفین پر 32 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر27 اپریل کو سماعت کی تھی۔ کراچی کے صارفین کے لئے بھی بجلی 1روپے 38 پیسے یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے، بجلی فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، اس سے صارفین پر 1 ارب 58 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 15 پیسے اضافہ مانگا تھا۔