عمران خان شیریں مزاری کو خط واپس لینے کا حکم جاری کریں: پاکستان علما کونسل

May 07, 2022


لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان علماء کونسل نے کہا ہے کہ مسجد نبوی کے تقدس کی پامالی کرنے والے عناصر کے خلاف ہر سطح پر کارروائی ہونی چاہیے۔ شیریں مزاری کا اقوام متحدہ اور دیگر اداروں کو خط پاکستان کیلئے مشکلات کا سبب بنے گا، اگر کسی جگہ پر توہین مذہب و توہین ناموس رسالت کا قانون غلط استعمال ہوا ہے تو پاکستان میں عدالتیں اور ادارے موجود ہیں، تحریک انصاف کی قیادت کو اس سے رجوع کرنا چاہیے، شیریں مزاری کے خط سے قانون توہین رسالت و توہین مذہب کی مخالف قوتوں کو تقویت ملے گی، عمران خان شیریں مزاری کو خط واپس لینے کا حکم جاری کریں۔ یہ بات ملک بھر میں مختلف مکاتب فکر کے علماء  و مشائخ اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور دیگر نے خطبات جمعہ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ قوم توقع رکھتی ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف کھل کر اس واقعہ کی مذمت کریں۔ پاکستان میں توہین مذہب و ناموس رسالت کے قانون کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔

مزیدخبریں