ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے سٹیٹ بنک کے  قائم مقام گورنر کا منصب سنبھال لیا 

May 07, 2022


اسلام آباد(آئی این پی)ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے اسٹیٹ بینک کے قائم مقام گورنر کا منصب سنبھال لیا، رضا باقر کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک مدت 4 مئی کو ختم ہوئی تھی۔رضا باقر کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک مدت مکمل ہونے پر ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے اسٹیٹ بینک کے قائم مقام گورنر کا چارج لے لیا۔رضاباقرکی بطورگورنر سٹیٹ  بینک  مدت 4مئی کو ختم ہوئی تھی، ڈاکٹر مرتضیٰ سید کو وفاقی حکومت نے27 جنوری 2020کو 3سال کی مدت کیلئے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کیا تھا۔ڈاکٹرمرتضیٰ سیدمیکرواکنامک ریسرچ اور پالیسی سازی میں 20سال سے زائد کاتجربہ رکھتے ہیں،انہوں نے16سال تک بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف ) میں کام کیا۔

مزیدخبریں