نواب شاہ (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی کارکنوں سے ملاقات میں معززین اور پارٹی کارکنان کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ مجھے آپ سے دنیا کوئی طاقت دور نہیں کر سکتی۔ اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کی خدمت میری اولین ترجیح رہی۔ ہم نے ہمیشہ مثبت سیاست کی۔ مخالفین نے جیلوں میں ڈالنے کی سیاست کی۔کارکن میرے پاس امانت ہیں اب امانت بلاول بھٹو کے حوالے کردی۔ عوام نے مجھے بہت پیار دیا۔ عوام سے پیار کا رشتہ بھٹو دور سے چل رہا ہے۔ عوام کے پیار اور عزت کا ہمیشہ احسان مند رہوں گا۔ اگر ہم عوام کی خدمت نہیں کرتے تو لوگ ووٹ کیسے دے دیتے ہیں۔ سندھ کے عوام سے دل و جان سے پیار کرتا ہوں۔