لاہور(سپورٹس رپورٹر)سائیکلنگ ویلوڈروم پاکستان سپورٹس بورڈ، نشتر سپورٹس کمپلیکس لاہور میں ایشین ٹریک چیمپئن شپ جو بھارت میں منعقد ہو گی کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں کی تربیت کے دوران عید کے تیسرے روزے بھی کھلاڑیوں نے صبح و شام ٹرینگ کی۔ صدر پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن عدنان احسان خان نے ہمراہ جنرل سیکرٹری شہزادہ بٹ کھلاڑیوں کی تربیت کے دوران تمام کھلاڑیوں کو عید کی مبارکباد بھی دی۔ اس موقع پر معظم خان کلیئر جنرل سیکرٹری پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے دوسرے صوبوں سے آنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی کے وہ عید کے تیسرے روز دور دراز سے سفر کر کے اپنی ٹرینگ کرنے لاہور پہنچ گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پاکستان سپورٹس بورڈ لاہور سینٹر کے ڈائریکٹر کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا اور اْن کے تعاون کی داد دی۔ انہوں نے مزید کھلاڑیوں کو تلقین کی کے وہ دل لگا کر محنت کرے اور 8مئی کو ہونے والے ٹرائلز میں اپنے آپ کو منوائے تا کہ آنے والے کل میں وہ ملک پاکستان کا نام روشن کر سکے۔
ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ ‘قومی کھلاڑیوں کی ٹریننگ جاری
May 07, 2022