کامن ویلتھ گیمز: قومی ریسلرز کو قازقستان بھجوانے کی حکمت عملی تیار


لاہور(سپورٹس رپورٹر)کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے لئے قومی ریسلرز کو قازقستان بھجوانے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی۔پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے ٹریننگ ٹور اخراجات کیلئے سپورٹس بورڈ کو خط لکھ دیا۔یکم جون سے 6 ہفتے کا قازقستان میں ٹریننگ کا شیڈول تیار کیا ہے۔سیکرٹری ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستارنے کہا ہے کہ قازقستان میں یکم جون سے 6 ہفتے کا ٹریننگ شیڈول تیار کیا ہے۔ ٹریننگ سے میڈلز کے امکانات بڑھ سکتے ہیں، انعام بٹ، اسد علی، عنایت اللہ، شریف طاہر، طیب رضا اورانور زمان پاکستان ٹیم کا حصہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن