4برس میںکرکٹ کیساتھ بہت ظلم ہوا ‘ڈیپارٹمنٹ کے بغیر نہیں چل سکتے : عامر نذیر

May 07, 2022


لاہور(سپورٹس رپورٹر) جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سابق رکن، ٹیسٹ فاسٹ باؤلر عامر نذیر نے کہا ہے کہ ملکی کرکٹ کے مسائل کا حل نجم سیٹھی کی واپسی میں ہے۔ گذشتہ چار برس میں ملک کے مقبول ترین کھیل کیساتھ بہت ظلم ہوا ہے۔ کھیلنے والوں کی تعداد میں مسلسل کمی آ رہی ہے اور یہ حالات ایسے ہیں کہ ان پر خاموش نہیں رہا جا سکتا۔ ہم کب تک ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کے بغیر چل سکتے ہیں، محکمے کھلاڑیوں کے معاشی مستقبل کو محفوظ بناتے تھے انہیں کھیل کے بہترین مواقع فراہم کرنے کیساتھ ساتھ اچھا طرز زندگی فراہم کرتے تھے۔ سابق حکومت نے محکموں کی ٹیمیں بند کر دیں اور موجودہ چیئرمین بھی ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کی بحالی کے حق میں نہیں ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ چھ ٹیموں کا نظام بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ اس لیے جتنا جلد ہو سکے حکومت نجم سیٹھی کو کرکٹ بورڈ میں لائے تاکہ کرکٹرز کے مسائل ہو سکیں۔ موجودہ حالات میں پاکستان کرکٹ کو شدت سے نجم سیٹھی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ماضی میں پاکستان سپر لیگ کا آغاز کیا پھر اسے پاکستان لے کر آئے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کا سفر شروع کیا، ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کیلئے بہت کام کرتے رہے۔

مزیدخبریں