لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹر عثمان قادر نے کہا ہے کہ جب سے والد دنیا میں نہیں رہے تب سے عید پہلے جیسی نہیں رہی، عید کا اب مزہ ہی نہیں آتا۔ والد کیساتھ منائی گئی عیدیں بہت یاد آتی ہیں، اب تو پہلے جیسی عید ہی نہیں رہی، مجھے یاد ہے کہ ہم سب بھائی عید کی نماز کیلئے والد صاحب کیساتھ جاتے تھے، راستے میں وہ صدقہ خیرات دیتے، واپس آکر ہم اکٹھے ناشتہ کرتے تھے اور اس دوران والد اپنے کھیل کے دنوں کی یادیں تازہ کرتے تھے اور واقعات سناتے تھے، ان کے ساتھ بہت عید انجوایے کرتے تھے۔اب ان کی یاد میں وقت گزر جاتا ہے۔