ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے:محمد عامر
لاہو(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے پاکستانی فاسٹ بائولر محمد عامرنے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے بارے میں بات کرنا ابھی بہت جلد ہے۔ چیزیں کس قدر تیزی سے تبدیل ہوں آپ نہیں جانتے لیکن اس وقت میں گلوسٹر شائر کی جانب سے کھیل کر لطف اندوز ہو رہا ہوں اس لیے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ میں 3 برس کے بعد ریڈ بال کرکٹ کھیل رہا ہوں جبکہ میں نے چار برسوں میں کوئی فرسٹ کلاس گیم نہیں کھیلی، فاسٹ بائولر کیلئے یہ آسان نہیں ہوتا لیکن اب پہلا میچ کھیلنے کے بعد بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ میں اس وقت لڑکوں کی مدد کرنے اور اچھا کھیلنے کی کوشش کر رہا ہوں، بائولر کی حیثیت سے یہ میری ڈیوٹی ہے کہ میں اچھی بائولنگ کروں اور اس وقت میری کوشش یہی ہے کہ میں لیڈ فرنٹ سے لیڈ کروں۔ کر رہا ہوں، کاؤنٹی کے تین میچز کیلئے یہاں موجود ہوں، کاؤنٹی میچز کے بعد میں سی پی ایل کیلئے چلا جاؤں گا۔یاد رہے کہ محمد عامر ان دنوں گلوسٹر شائر کی جانب سے کاؤنٹی کرکٹ میں شریک ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے:محمد عامر
May 07, 2022