لاہور(سپورٹس رپورٹر)سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے کراچی میں شروع ہوگا، کھلاڑی بائیو سکیور ببل کی پابندیوں سے آزاد ہوں گی۔سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل پر مشتمل ہوم سیریز کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 18 مئی تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں جاری جاری رہے گا۔کیمپ میں 26 کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے جن میں کپتان ،بسمہ معروف، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء شامل نہیں ہیں۔ یہ چاروں کرکٹرز دبئی میں ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کھیلیں گی اور 17 مئی کو قومی کیمپ جوائن کریں گی۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 24 مئی سے کراچی میں کھیلی جائے گی۔
قومیی کواتین کر کٹرز کا کیمپ آج سے شروع ، با ئیو سکیو ر سبل کی پا بندی ختم
May 07, 2022