لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم عمرے سے واپسی پر والد اعظم صدیقی کیلئے غلافِ خانہ کعبہ اور والدہ کیلئے کنگن کا تحفہ لائے ہیں۔ انہوں نے خانہ کعبہ کے غلاف کی تیاری میں بھی حصہ لیاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ ویڈیو میں بابر اعظم کے والد، اعظم صدیقی کی آنکھوں میں انمول تحفے کو قبول کرتے ہوئے آنسو دیکھے جا سکتے ہیں۔ بابر اعظم کی جانب سے والدہ کو خود ہاتھوں سے کنگن پہنائے گئے جسے پا کر اْن کی والدہ بے حد خوش نظر آرہی ہیں۔