شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئرمین چوہدری طاہر مجید نے کہاہے کہ یہود و نصارا سے مکمل آزادی کیلئے عالم اسلام اور پاکستانی قوم کو اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے آپس کے سیاسی مذہبی علاقائی لسانی اختلافات کی وجہ سے غیر ملکی طاقتوں نے بھرپور فائدہ اٹھا کر دنیا میں مسلمانوں کو پریشان کر رکھا ہے انجمن تاجران کے رہنماء ملک محمد بوٹا کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے چوہدری طاہر مجید نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو وسیع پیمانے پر قدرتی ذخائر سے مالامال کر رکھا ہے اب ضرورت ہے کہ پاکستان ان ذخائر کو نکال کر عوام کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کرے ۔ بلوچستان کے علاقہ سمندر میں تیل کے ذخائر موجودہے جبکہ بلوچستان کے پہاڑ سونا کوئلہ اور دیگر معدنیات سے بھرے پڑے ہے جبکہ پاکستان کے دیگر پہاڑی علاقو ںمیں بہنے والے دریائوں پر ڈیم بنا کر پانی کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ سستی بجلی بھی بنائی جا سکتی ہے ۔
پاکستان قدرتی ذخائر سے مالامال ہے: چوہدری طاہرمجید
May 07, 2022