مریم نواز شریف کے جلسہ فتح جنگ کی جھلکیاں ’’لٹ کے کھا گئے پاکستان، گوگی، پنکی تے کپتان‘‘ فتح جنگ میں جلسے میں مریم نواز نے نیا نعرہ لگوایا


فتح جنگ (عدیل افضل خان سے) ٭مسلم لیگ ن کا سابق حکومت کی تبدیلی کے بعد فتح جنگ ضلع اٹک میںشو آف پاور تھا جس میں تحصیل فتح جنگ سمیت ضلع بھر سے مسلم لیگی کارکنوں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔  ٭جلسہ کی میزبانی ایم این اے ملک سہیل خان کمڑیال اور ایم پی اے سردار افتخار احمد خان نے کی۔ ٭جلسہ گاہ  میںشام چھ بجے مختلف علاقوں سے جلوسوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ ٭مریم نواز شریف وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اور پرویز رشید کے ہمراہ سٹیج پر پہنچیں۔ ٭مریم نواز شریف کے سٹیج پر آتے ہی آتش بازی کی گئی، کافی دیر تک کارکن میاں نواز شریف اور تیری آواز میری آواز مریم نواز  کے نعرے لگاتے رہے۔ ٭اٹک سے شیخ آفتاب احمد اور پنڈی گھیب سے چوہدری شیر علی خان، حضرو سے جہانگیر خانزادہ اور جنڈ سے ملک بہادر یار خان کھنڈہ کی قیادت میں جلوس پنڈال پہنچے۔ ٭ٹیکسلا واہ کینٹ سے سابق ایم پی اے حاجی عمر فاروق اور حاجی ابرار دلدار خان بہت بڑے جلوسوں کے ہمراہ جلسہ میں شریک ہوئے اور خوب رنگ جمایا۔ ٭مریم نواز شریف نے متعدد بار ایم این اے ملک سہیل خان کمڑیال کو بھائی کہہ کر پکارا۔ ٭راولپنڈی ڈویژن ن لیگ کے صدر سابق ایم این اے ملک ابرار احمد، سابق ایم این اے انجم عقیل خان اور سابق ایم پی اے ملک افتخار احمد بھی سٹیج پر موجود تھے۔ ٭مریم نواز شریف نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کو خادم پاکستان کہہ کر پکارا اور ان کیلئے خود نعرے لگوائے۔ ٭مریم نواز شریف نے ایک نیا نعرہ لگوایا ’’لٹ کے کھا گئے پاکستان، گوگی پنکی تے کپتان‘‘ ٭تقریر کے اختتام پر مریم نواز شریف نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوائے۔

ای پیپر دی نیشن