گڑھی شاہو: ہلڑبازی سے منع کرنے پر منچلوں کا وارڈن پر تشدد، موٹرسائیکل لے کر فرار

لاہور (وقائع نگار) لاہور میں ٹریفک وارڈن کے منچلوں کو ہلڑبازی سے منع کرنے پر انہوں نے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ چیف ٹریفک آفیسر کے نوٹس پر ایک ون ویلر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ لاہور کے علاقہ گڑھی شاہو میں رکشہ پر سوار تین ون ویلرز ہلڑ بازی کررہے تھے کہ وہاں تعینات ٹریفک وارڈن عمر نے انہیں منع کیا جس پر مشتعل ہوکر انہوں نے ٹریفک وارڈن پر دھاوا بول دیا، منچلوں نے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنایا اور دانت سے کاٹ کر زخمی کردیا۔ مقامی پولیس کے پہنچنے پر دو منچلے ٹریفک وارڈن کی پرائیویٹ موٹرسائیکل لے کر فرار ہوگئے، جب کہ ٹریفک وارڈن نے ایک منچلے عمر رزاق کو دبوچ لیا۔

ای پیپر دی نیشن