مسجد  بندی واقعہ‘عمران خان و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے پولیس رپورٹ طلب 

May 07, 2022

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج غلام حسین نے مسجد نبوی سعودی عرب میں تقدس پامال کرنے کے معاملے میں سابق وزیراعظم عمران خان، شیخ رشید، فواد چودھری، شہباز گل اور عثمان ڈار کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے سمن آباد پولیس سے 10 مئی کو  رپورٹ طلب کرلی۔ شیخ مظفر حسین  نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سعودی عرب میں شہباز شریف اور  ان کی کابینہ کے ارکان پر ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسجد نبوی میں نعرے بازی کرائی گئی۔ مسجد کی بے حرمتی کرائی گئی۔ اس حرکت سے  عالم اسلام میں پاکستان کی عزت کو نقصان پہنچایا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں