لاہور(جنرل رپورٹر)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئرنائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ہمارے قائد آصف علی زرداری نے نوابشاہ میں عوام الناس سے خطاب کرتے ہوے واضح کیا ہے کہ جس طرح سے انہوں نے کامیاب عدم اعتماد کی تحریک سے حکومت بنائی ہے تو ٹھیک اسی طرح سے اب وہ ملک کی معاشی صورت حال کو بھی ٹھیک کریں گے۔عوام خاطر جمع رکھیں اب معیشت بھی ٹھیک ہو گی اور مہنگائی بے روز گاری کا بھی خاتمہ ہوگا۔ اب ہر گزرتے دن کے ساتھ اچھے دنوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جاے گا۔
عدم اعتماد کی کامیابی کے بعداب معیشت ٹھیک ہو گی:اشرف بھٹی
May 07, 2022