لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ عمران خان کو جلسے جلوسوں سے کچھ نہیں ملے گا۔ انہوں نے ، ان کی کابینہ اور ان کی بیوی کی دوست نے اگر کوئی کرپشن نہیں کی تو خود کو بے خوف ہو کر قانون کے حوالے کریں۔ اگر انہوں نے کچھ نہیں کیا تو ان کو کلین چٹ مل جاے گی مگر ان کی جانب سے جلسے جلوس شور مچائے شور کے برابر ہے۔ اس طرح سے وہ خود کو مسٹر کلین ثابت نہیں کر سکتے۔
عمران خان کو جلسے جلوسوں سے کچھ نہیں ملے گا،کرپشن کلین چٹ کیلئے خودکوقانون کے حوالے کریں:نرگس فیض ملک
May 07, 2022