پیسہ صرف زندگی کی آسائشات،قبر میںنہ کام آئیگانہ ساتھ جائیگا:تطہیرحسین زیدی


لاہور (خصوصی نامہ نگار)جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میںگزشتہ روزمولانا سید تطہیر حسین زیدی نے موت کے بعد کام آنے والے کاموں کا ذکر کیا اور واضح کیا کہ موت کے بعد دوست ،احباب ، رشتہ دار کام نہ آ سکیں گے ۔ان میں سے کوئی بھی قبر میں ساتھ نہ جائے گا اور نہ بعد کی منازل و مراحل میںکچھ کام آ سکے گا۔اسی طرح روپیہ ، پیسہ بھی زندگی کی آسائشات کے حصول میں تو کام آتا ہے لیکن یہ بھی موت سے بچا سکے گا اور نہ قبر میں ساتھ جائے گا۔موت اور قبر میں اور ان کے بعد کے سخت مراحل میں فقط انسان کی نیکیاں، اچھائیاں اس کے کام آئیں گی۔

ای پیپر دی نیشن