لاہور(خصوصی نامہ نگار ) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ مدینہ منورہ میں سیاسی انتہا پسندوں نے جس بے ادبی کا مظاہرہ کیا اللہ ان کو ہدایت دے یا ان کو انکے انجام تک پہنچا دے۔ مدینہ منورہ جائے ادب ہے یہاں توصحابہ کرامؓ کو بھی اونچی آواز رکھنے کی اجازت نہیں تھی تاکہ بے ادبی نہ ہو۔ وفاقی شرعی عدالت نے سود کو ختم کرنے کے حوالے سے تاریخی فیصلہ دیا ہے۔ایسا نہ ہو کہ 19سال قبل نواز شریف کی حکومت میں ایسا ہی فیصلہ آیا تھا جس پر نواز حکومت سپریم کورٹ اپیل میں چلی گئی تھی اور تب سے اب تک یہ مسئلہ التواء میں پڑا رہا۔