انتشار پیدا کرنا ملک کی خدمت نہیں، فساد فی الارض ہے:عبدالغفارروپڑی


لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے جامع القدس چوک دالگراں میں گزشتہ روزکہا  کہ قوم میں انتشار پیدا کرنا ملک و قوم کی خدمت نہیں بلکہ فساد فی الارض ہے۔ سیاسی اختلافات کا اظہار آئین اور اخلاقی دائرہ کار کے اندر رہ کرنا چاہئے۔ ہماری سیاسی و مذہبی جماعتوں کو کارکنوں کی تربیت پر توجہ دینی چاہیے۔ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بہت مضبوط ہیں۔ سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔ آئندہ بھی تعاون جاری رکھے گا۔ اسلامی رشتہ ہی محبت اور بھائی چارے کا رشتہ ہے۔ ہمیں اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ملک دشمن سازشوں کو ناکام اور وطن عزیز کو مضبوط کرنا ہوگا۔ سیاسی قائدین کو چاہیے کہ ایک دوسرے کے خلاف نفرتیں ختم کریں۔ شیریں مزاری کے توہین مذہب پر اقوام متحدہ کو لکھا جانیوالا خط بیرونی مداخلت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ اس سے توہین ناموس رسالت اور توہین مذہب کے خلاف چلائی جانے والی سازشوں کو تقویت ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...