لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ انتہائی صاف ستھرے پبلک ٹوائیلٹس کی فراہمی سب سے بڑی شہری سہولت ہے۔ کمشنر لاہورنے اداروں کو شہر میں 108نئے پبلک ٹوائلٹس کیلئے جگہوں کی نشاندہی کا ہدف دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے 3 مہینوں میں شہر میں فعال پبلک ٹوائیلٹس کی تعداد 58 کی جائیگی۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر میں موجودہ پبلک ٹوائیلٹس کی تعداد 25 ہے ان میں کچھ غیر فعال بھی ہیں۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ نئے پبلک ٹوائلٹس کیلئے ایم سی ایل 30نئی جگہیں شناخت کر چکی ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پبلک ٹوائلٹس کی صفائی و تسلسل کیلئے فعال منظم نظام ترتیب دیں گے۔ پبلک ٹوائیلٹس کا صفائی اورسہولیات کے معیار سے انتہائی ہائی جینک ہونا ضروری ہے۔ لاہور نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کا اہم ترین شہر ہے۔اس شہر میں سوک سروس ڈیلیوری بہترین بنائیں گے۔ کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیر صدارت صاف ستھرے پبلک ٹوائیلٹس کی فراہمی کے حوالے سے گزشتہ روز اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ سمیت ایم سی ایل اور ڈویلپمنٹ افسران نے شرکت کی۔
پبلک ٹوائلٹس کی صفائی وفعال کیلئے منظم نظام ترتیب دینگے:کمشنر
May 07, 2022