1122 قصور نے اپریل میں 2099 ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا:سطان محمود 

May 07, 2022


قصور(نمائندہ نوائے وقت)ریسکیو 1122 قصور نے اپریل میں 2194 ریسکیوآپریشنز انجام دئیے ان آپریشنز میں 2099 ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سطان محمود نے گزشتہ ماہ کی کارگردگی جاری کرتے بتایا کہ ریسکیو 1122 قصور نے اپریل کے مہینے میں 2194 ریسکیو آپریشنز انجام دئیے ان آپریشنز میں 2099 ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا گیا جن میں سے 312 افراد کو موقع پر طبی امداد دی گئی 1724 افراد کو طبی امداددیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا اس کے علاوہ 63 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہوئے۔

مزیدخبریں